• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیکہ اروڑا نے اپنا اپارٹمنٹ ایک کروڑ 17 لاکھ میں کرائے پر دیدیا

ملائیکہ اروڑا۔فوٹو: فائل
ملائیکہ اروڑا۔فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں آئٹم سونگ کے لیے مشہور ملائیکہ اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرا ویسٹ میں واقع اپنا اپارٹمنٹ کرائے پر دے دیا ہے، جس کا مجموعی کرایہ تین سال کے لیے ایک کروڑ 17 لاکھ روپے بنتا ہے۔

ممبئی رئیل اسٹیٹ کی تفصیلات کے مطابق 36 ماہ کے لیے کرائے پر دیا گیا اپارٹمنٹ کا ابتدائی ماہانہ کرایہ 3 لاکھ 10 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق، یہ اپارٹمنٹ باندرا ویسٹ میں کارٹر روڈ کے قریب واقع ایک عمارت ویدا میں ہے۔ کرائے میں ہر سال 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ 

دوسرے سال کے لیے کرایہ 3.25 لاکھ روپے ماہانہ جبکہ تیسرے سال میں 3.41 لاکھ روپے ماہانہ ہو جائے گا۔ اس طرح تین سال کے دوران کل کرایہ 1.17 کروڑ روپے بنتا ہے۔

یہ معاہدہ 18 مارچ 2026 کو رجسٹر کیا گیا، جس کے لیے 30,819 روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 1,000 روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔ 

اپارٹمنٹ ادیتی راؤ نامی  شخص کو کرائے پر دیا گیا ہے، جنہوں نے 20 لاکھ روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کروائے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید