ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران میں ادویات کمپنیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی جنگی مجرم کھلے عام اور بے شرمی سے دوا ساز کمپنیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ایرانی حکومت کے مطابق آج اسرائیل اور امریکی فضائی حملے میں ایران کی بڑی دوا ساز کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کمپنیاں اینستھیسیا اور کینسر کی ادویات بناتی ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ جنگی مجرموں کے ارادے صاف ظاہر ہوگئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل کا سامنا مجبور اور بےبس فلسطینیوں سے نہیں طاقتور ایرانی فوج سے ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ طاقتور ایرانی مسلح افواج حملہ آوروں کو کڑی سزا دیں گی۔