• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان نے 2 میچز کی پابندی کیخلاف اپیل دائر کر دی

 لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے 2 میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان نے پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کو اپیل دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ بال کی حالت تبدیل کرنے پر فخر زمان کو 2 میچز کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور قلندرز کے فخر زمان پر 2 میچز کی پابند ی عائد کر دی تھی۔

فخر زمان کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لیول تھری کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید