آئیوری کوسٹ میں ہونے والی فیفا ویمن سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔
ہیڈ کوچ عدیل رذکی کی نگرانی میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا کیمپ قومی ویمن فٹبال ٹیم کی پلیئرز گزشتہ 10 روز سے لاہور کے پولو گراؤنڈ میں ٹریننگ کر رہی ہیں۔
غیر ملکی پلیئر کاریسا جیوراج اور زیانا جیوراج کل ٹیم کو جوائن کریں گی جبکہ اسرا خان، کائلہ صدیقی، اقصیٰ مشتاق اور مریم محمود براہِ راست آئیوری کوسٹ میں ٹیم جوائن کریں گی۔
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 6 اپریل کو آئیوری کوسٹ روانہ ہو گی۔
مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کی وجہ سے ایرانی کوچنگ اسٹاف ٹیم کو دستیاب نہیں ہو گا اور ٹیم کی اسسٹنٹ کوچ مہناز سادیگی اور فٹنس کوچ سلیمان آزیمان ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔