• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر 50 سے زائد راکٹ فائر کر دیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لبنان سے شمالی اسرائیل کی جانب حزب اللّٰہ نے 50 سے زائد راکٹ داغ دیے۔

اس حوالے سے اسرائیلی دفاعی فورسز (IDF) کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک راکٹ سرحدی شہر کریت شمونا میں گرا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ راکٹ حملہ اسرائیلیوں کی پاس اوور کی ابتدائی تقریبات کے دوران ہوا۔

حملے کے باعث سیکڑوں افراد کو حفاظتی پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہونا پڑا۔

اس واقعے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور اسرائیلی حکام نے حزب اللّٰہ کی طرف سے مزید ممکنہ حملوں کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید