ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ ایسا بیان غیر مہذب اور نامناسب ہے، وہ اس کاجواب نہيں دیں گے، یہ بیان جواب کے قابل ہی نہیں۔
فرانس کے صدر میکروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو آزاد کرانے کے لیے فوجی کارروائی غیر حقیقت پسندانہ ہے۔ میکرون نے ایران جنگ اور نیٹو سے متعلق صدر ٹرمپ کے بدلتے بیانات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے والوں کے خلاف، ڈونلڈ ٹرمپ جُگتوں پر اُتر آئے، فرانسیسی صدر پر تنقید کرتے ہوئے میڈيا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اسے کہا کہ ہمارا ساتھ دو تو وہ کہتے ہیں نہیں نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ میکروں وہی ہیں جن کے ساتھ ان کی بیوی نے بہت بُرا برتاؤ کیا تھا اور ابھی تک ان کا جبڑا ٹھیک نہیں ہوا۔
امریکی صدر، فرانسیسی صدر کی اس ویڈیو کی طرف اشارہ کر رہے تھے جب وہ گذشتہ سال طیارے سے باہر آتے وقت اپنی بیوی کے ہاتھوں الجھتے نظر آئے۔
ٹرمپ کے حالیہ بیان پر فرانسیسی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔