• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے امریکی فوج کو بھی خطرناک صورتحال میں ڈال دیا، کانگریس رکن

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو امریکی قانون سازوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کانگریس رکن اور سابق میرین سیٹھ ولبر مولٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی غیر واضح اور کمزور حکمت عملی نہ صرف اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی بلکہ امریکی فوج کو بھی خطرناک صورتحال میں ڈال دیا۔

امریکی قانون دان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد ہے، ایک طرف وہ جوہری پروگرام ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف مزید حملوں کی بات کر رہے ہیں۔

کانگریس وومن یاسمین انصاری نے ایران کو پتھر کے دور میں واپس بھیجنے کی دھمکی کو انتہائی نفرت انگیز اور خوفناک قرار دیا۔

کانگریس مین جم ہیمس نے کہا کہ ٹرمپ کا خطاب غیر واضح تھا، سینیٹر کرس وین ہولن نے صدر پر قوم سے جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک اور دنیا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

ایک اور کانگریسی رکن نے ٹرمپ کے امریکا میں مہنگائی نہ ہونے کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید