ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں امریکی ٹیک کمپنی کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ٹیک کمپنی کے سینٹر کو ایران پر حملوں کے جواب میں نشانہ بنایا۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بحرین میں قائم امریکی ٹیک کمپنی کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ آپریشن کو مبینہ ایرانی حملے میں نقصان پہنچنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد کمپنی کی تنصیب میں آگ لگ گئی، جس کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری طور پر آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دھمکی دی تھی کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔