کویت کی بڑی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس سے کئی آپریشنل یونٹس میں آگ بھڑک اٹھی۔
کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان کے مطابق حملے میں مینا الاحمدی ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں آئل ریفائنری کے کئی آپریشنل یونٹس میں آگ لگ گئی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی رسپانس ٹیمز آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ واقعہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد خلیجی ممالک میں موجود اہم انفرااسٹرکچرز پر بڑھتے ہوئے حملوں کے دوران سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں ایندھن ذخیرہ کرنے والے یونٹس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔