متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں گیس کمپلیکس پر انٹرسیپٹر کا ملبہ گرنے سے آگ بھڑکنے کے بعد حبشان گیس تنصیبات کو بند کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آج ابوظبی میں ایک گیس کمپلیکس پر انٹرسیپٹر کا ملبہ گرنے کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد حبشان گیس تنصیبات میں کام روکنا پڑ گیا۔
متحدہ عرب امارات کے میڈیا آفس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کی کامیاب مداخلت کے بعد، حبشان گیس تنصیبات کے آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں، ایمرجنسی رسپانس ٹیمز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو بھی میزائل کا ملبہ گرنے کے بعد حبشان گیس تنصیبات کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔