• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیموں نے 8 اپریل سے کراچی میں شروع ہونےو الے میچز کےلیے اس شہر کا رُخ کرلیا ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم نے آج آرام کو ترجیح دی جبکہ حیدر آباد کنگز مین نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

صائم ایوب ہیوی بیٹ اور گیند کے ساتھ اور کپتان مارنش لیبوشن بھی بیٹنگ کی خاص پریکٹس کرتے نظر آئے۔

22 میچز کی میزبانی کرنے والے نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژر کی چھتیں ہٹا کر اسے نیا روپ دیا گیا ہے، جس کا نظارہ دلکش نظر آرہا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے تمام انکلوژر کی چھتیں ہٹا دی گئیں، انکلوژر میں لگی رنگ برنگی کرسیوں سے اسٹیڈیم ایک نئے روپ میں نظر آرہا ہے۔

حالیہ بارشوں کی وجہ سے اسٹیڈیم کی گراؤنڈ بھی لش گرین ہوگئی ہے، جو اس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہی ہے، اسٹیڈیم کی 14 پچز کے اسکوائر پر بھی خاص کام کیا جا رہا ہے کیونکہ ان پچز پر 22 میچز کا انعقاد ہونا ہے۔

دوسری جانب کراچی کا رخ کرنے والی پشاور زلمی کی ٹیم نے آج آرام کو ترجیح دی اور نیشنل اسٹیدیم میں پریکٹس سیشن نہیں کیا۔

حیدر آباد کنگزمین کی ٹیم اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کرتی نظر آئی، صائم ایوب 2 ہزار گرام کے ہیوی بیٹ اور بال کے ساتھ خصوصی ٹریننگ کرتے نظر آئے جبکہ کپتان مارنوس لیبوشن نے کون پر گیند رکھ کر بیٹنگ پریکٹس کی۔

حیدر آباد کینگز مین کی ٹیم سناریو بیسڈ میچ بھی کھیلتی نظر آئی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان خان نیازی نے کہا کہ کراچی مرحلے میں ان کی ٹیم کو کامیابی ملے گی۔

پاکستان سُپر لیگ میں کراچی میں میچز کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا، جہاں پہلے دن حیدر آباد کنگزمین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید