ایرانی عدالت نے مزید 2 سیاسی قیدیوں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر عمل درآمد ہو گیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق 2 سیاسی قیدیوں ابوالحسن منتظر اور وحید بنی عامریان کو (آج) ہفتے کے روز سزائے موت دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے ان کی سزاؤں کو برقرار رکھا تھا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں افراد کو دسمبر 2024ء میں مزید 4 ملزمان کے ساتھ سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ان دونوں افراد پر مسلح بغاوت سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کا تعلق جلا وطن اپوزیشن گروپ مجاہدینِ خلق آرگنائزیشن (ایم ای کے) سے بتایا گیا ہے۔