• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کی وجہ سے امریکی عوام کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران جنگ کی وجہ سے امریکی عوام کی معاشی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیا ہے، ایندھن قیمتیں 6ڈالر فی گیلن سے متجاوز ، ای کامرس میں ایندھن کا اضافی چارج شامل، رہن شرحیں بلند ترین سطح پر، جنگ اگلے چند ہفتوں میں ختم ہو بھی جائے، تب بھی معاشی مشکلات مہینوں تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ کے اثرات امریکی عوام کی معیشت پر نمایاں ہو رہے ہیں۔ لاس اینجلس میں ایندھن کی قیمتیں 6ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی ہیں، ایمازون نے اپنی ای کامرس ڈیلیوریز پر ایندھن کا اضافی چارج لگا دیا ہے، اور رہن کی شرحیں سات ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ جنگ اگلے چند ہفتوں میں ختم ہو بھی جائے، تب بھی کچھ معاشی مشکلات مہینوں تک برقرار رہ سکتی ہیں، جس میں مشروبات کی بوتلیں، صفائی کے مواد اور دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا امکان شامل ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید