• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث دبئی میں ایسٹرکی دعائیہ تقریبات منسوخ

دبئی(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ کی جنگ کےباعث دبئی میں ایسٹر کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، متحدہ عرب امارات کے دوکیتھولک گرجا گروں نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹ پرایسٹر سے عین قبل تمام دعائیہ تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔دبئی کےساحلی علاقے جبل علی میں واقع سینٹ فرانسس آف اسیسی چرچ نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا کہ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئےچرچ میں تمام دعائیہ تقریبات اگلے حکم تک منسوخ کر دی گئی ہیں، اس کے ساتھ ہی عقیدت مندوں سے سیکورٹی وجوہ اور کمیونٹی کی بہتری کیلئے چرچ میں آنے سے گریز کی درخواست کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جبل علی کا یہ علاقہ کئی بار ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بن چکا ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید