• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ یورپی ممالک کا توانائی کمپنیوں کے غیرمتوقع منافع پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ

میڈرڈ (اے ایف پی)اسپین سمیت پانچ یورپی ممالک نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث توانائی کمپنیوں کوحاصل غیرمتوقع منافع پر ٹیکس لگانے کامطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ اسپین، آسٹریا، جرمنی، اٹلی اور پرتگال کے وزرائے خارجہ کے دستخط سے یورپی یونین کے کلائمیٹ کمشنر ووپکے ہوئکسٹرا کے نام لکھے گئے ایک خط میں کیا گیا۔ ہسپانوی وزیرمعیشتکارلوس کورپونےہفتے کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایاکہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اسپین سمیت پانچ ممالک نے یورپی یونین کے کلائمیٹ کمشنر ووپکے ہوئکسٹرا کو ایک خط لکھا ہے جس میں توانائی کمپنیوں کے غیر متوقع منافع (windfall profits) پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط پرکورپو کے علاوہ آسٹریا، جرمنی، اٹلی اور پرتگال کے وزرائے خزانہ کے دستخط موجود ہیں۔کورپو کےمطابق اس اقدام سے صارفین اور ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم ہوگا۔ اس خط میں وزراء نے موقف اختیار کیاہے کہ غیرمتوقع منافع پریہ ٹیکس جنگ کے نتائج سے فائدہ اٹھانےوالوں کو پیغام ہوگا کہ انہیں عوام کا بوجھ کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

دنیا بھر سے سے مزید