• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے پر مشاورت، سعودی عرب کی ورچوئل اجلاس میں شرکت

ریاض (شاہد نعیم) سعودی نائب وزیر خارجہ نے جمعرات کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے حوالے سے برطانیہ کی میزبانی میں ہونے والے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ ورچوئل اجلاس میں 35ملکوں نے شرکت کی، انجینئرولید الخریجی نے سعودی وزیر خارجہ کی نیابت کی۔ورچوئل اجلاس میں باب المندب اور بین اقوامی پانیوں میں فریڈم آف نیویگیشن کے ساتھ علاقائی و بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کی خاطر آبنائے ہرمز میں تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عملی کوششوں پر بات کی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید