امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ منگل کا دن ایران میں پاور پلانٹ اور برج ڈے ہوگا، دونوں ہی ایک ساتھ لپیٹ میں آئیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایرانی پہاڑوں سے شدید زخمی حالت میں ایف 15 طیارے کے افسر کو بچانے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی فوج افسرکو تلاش کر رہی تھی اور بہت قریب پہنچ گئی تھی، بچائے گئے افسر ایک نہایت معزز کرنل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانی پہاڑوں کی گہرائی سے شدید زخمی اور بہادر ایف- 15 کے افسر کو بچا لیا ہے، ایسا مشن خطرے کے باعث شاذ و نادر ہی کیا جاتا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایسے مشن میں افراد اور ساز و سامان دونوں کو شدید خطرہ ہوتا ہے، ایسا کبھی کیا ہی نہیں جاتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ دوسرا آپریشن پہلے کے بعد کیا گیا، جس میں امریکی پائلٹ کو دن کی روشنی میں بچایا، ہم نے ایران کے اوپر 7 گھنٹے گزارے یہ بھی غیرمعمولی بات ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ منگل کا دن ایران میں پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا، دونوں ہی ایک ساتھ لپیٹ میں آئیں گے، آبنائے ہرمز کو کھولو ورنہ تم جہنم میں دھکیل دیے جاؤ گے۔