نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، سیکریٹری اوقاف احسان بھٹہ نے مزار پر جاری ترقیاتی کاموں پر بریف کیا۔
اسحاق ڈار نے دربار کی تعمیر و ترقی کے کام پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں عرس سے قبل تعمیراتی کام مکمل کیا جائے، حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات امن، رواداری اور روحانی روشنی کا پیغام ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رائیونڈ میں عالمی تبلیغی مرکز میں تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات کی، بھارت اور بنگلہ دیش سے آئے اکابرین سے بھی ملے، دین اسلام کی سربلندی کے لیے تبلیغی جماعت کے اکابرین کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔
غیر ملکی اکابرین نے ویزوں کے اجراء میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے سالانہ اجتماع کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی وفود کو ویزا کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔