• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین میں 45 سال کے بعد جگر میں چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ماہر امراضِ نسواں کے مطابق خواتین میں 45 سال کی عمر کے بعد جگر میں چربی تیزی سے بڑھتی ہے، جس کی بڑی وجہ ایسٹروجن ہارمون کی کمی ہے۔

انکے مطابق تولیدی عمر کے خاتمے کے بعد ایسٹروجن کی سطح کم ہو جاتی ہے، جس سے جسم میں چربی کی تقسیم بدل جاتی ہے۔ کولہوں اور رانوں سے چربی پیٹ اور اندرونی اعضا کے گرد جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ تبدیلی انسولین ریزسٹنس کو بڑھاتی ہے، جس کے نتیجے میں جگر میں چربی تیزی سے جمع ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ابتدائی مراحل میں فیٹی لیور خاموش رہتا ہے اور وزن میں نمایاں اضافہ نہیں ہوتا، اسی لیے اکثر خواتین بروقت تشخیص نہیں کر پاتیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں ذیابیطس، دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ خواتین کو متوازن اور پروٹین سے بھرپور غذا، باقاعدہ ورزش، وزن پر قابو، نیند اور ذہنی سکون پر توجہ دینی چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ باقاعدہ اسکریننگ بھی ضروری ہے تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید