• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پی ٹی آئی کا بغیر اجازت احتجاج، پولیس کی گرفتاریاں

اسکرین گرایب
اسکرین گرایب

کراچی میں فوارہ چوک کے قریب تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احتجاج کیا، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

مظاہرین نے پتھراؤ کیا، جس پر پولیس نے شیلنگ کی، پولیس کے مطابق پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا۔

پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس نے جوابی طور پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور 15 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر راجا اظہر نے کہا کہ پولیس گردی اور کارکنوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس معاملے پر ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے اجازت کے بغیر احتجاج کیا، ان کے کارکن نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جوابی طور پر پولیس نے شیلنگ کی۔

اس کے علاوہ کراچی میں مزدوروں اور نوجوانوں کا پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

کامریڈ زہرا خان کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں محنت کشوں، سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان سندھ کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید