• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ نے پہلا تمغہ کراچی راشد لطیف کو دیا، 12 نمایاں شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا


راشد لطیف : فائل فوٹو
راشد لطیف : فائل فوٹو 

کراچی میں بلدیہ عظمیٰ نے شہر کی 12 نمایاں شخصیات کی خدمات پر انہیں تمغہ کراچی کے اعزاز سے نوازا۔ شہید فائر فائٹر فرقان کو بھی خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے لوگوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ اگلے سال بھی جاری رہے گا۔ وفاقی سطح پر جن شخصیات کو نہیں سراہا گیا انہیں تمغے دے رہے ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تاریخی خالق دینا ہال میں شہریوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے"تمغہ کراچی" کے نام سے تقریب منعقد کی جس میں فنون لطیفہ، فائن آرٹس ، موسیقی اور کھیل سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ 12 افراد کو ایوارڈز دیے گئے۔

بلدیہ عظمی کی جانب سے پہلا "تمغہ کراچی" میئر کراچی مرتضی وہاب نے کرکٹر راشد لطیف کو دیا جنہیں 5 لاکھ روپے کا نقد انعام بھی دیا گیا۔

گل پلازہ سانحے میں شہید فائر فائٹر فرقان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بہن کو تمغہ دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید