امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے عدالتی کارروائی میں ام رباب چانڈیو سے تعاون کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں ام رباب چانڈیو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ام رباب سندھ کی بیٹی ہیں اور وہ جدوجہد کی علامت بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں خود میہڑ جاؤں گا اور اظہار یکجہتی کروں گا، کورٹ سے رہائی کے بعد ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی میں ام رباب کے ساتھ تعاون کریں گے۔
اس موقع پر ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ میرے والد کو سردارانہ نظام کے خلاف بات کرنے پر قتل کیا گیا، سندھ بھر کی نظریں میرے کیس پر تھیں لیکن فیصلہ ہمارے خلاف آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایپکس کوٹ میں جاکر اپنا کیس لڑوں گی، بدقسمتی سے جنہوں نے میرے والد کو قتل کیا ان کا پیپلز پارٹی سے تعلق ہے۔
ام رباب چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری سے کہتی ہوں کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں، میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں صرف انصاف چاہتی ہوں۔