• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو قابل نفرت قرار دیدیا

تصویر، بین الاقوامی میڈیا
تصویر، بین الاقوامی میڈیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ انیئس کالامار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو قابل نفرت قرار دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے کہا کہ کیسا نفرت انگیز پیغام ہے، ایرانی پلوں، بجلی گھروں کو تباہ کرنے کے بعد سب سے پہلے متاثر شہری ہوں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نہ بجلی، نہ پانی، حملوں سے بچنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہوگا، یہ ممکنہ طور پر جنگی جرائم کی سلسلہ وار مثال ہے۔

انیئس کالامار نے ٹرمپ کے دھمکی آمیز ٹوئٹ کو شیئر کیا اور یہ بھی لکھا کہ یہ ہیں ڈونلڈ ٹرمپ جو سپہ سالار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید