اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان جنگی جرم کرنے کی نیت کا واضح ثبوت ہے۔
ایرانی مشن نے کہا کہ ٹرمپ اہم شہری بنیادی ڈھانچے تباہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، اگر اقوام متحدہ کا ضمیر زندہ ہوتا تو یہ ادارہ جنگ کے شوقین امریکی صدر کی کھلے عام دھمکیوں پر خاموش نہ رہتا، ٹرمپ خطے کو لامحدود جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یو این ایرانی مشن نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان براہ راست عوامی ترغیب اور شہریوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش ہے، ان کا بیان جنگی جرم کرنے کی نیت کا واضح ثبوت ہے۔
ایرانی مشن نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور تمام ریاستوں کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے سنگین جنگی جرائم رُکوائیں، بین الاقوامی برادری اور تمام ریاستوں کو فوری کارروائی کرنی ہوگی ورنہ کل بہت دیر ہو جائے گی۔