• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کی غلطی پر عالمی توانائی، تجارتی بہاؤ ایک ہی وار میں مفلوج ہوسکتا ہے، علی اکبر ولایتی

تصویر، ایرانی میڈیا
تصویر، ایرانی میڈیا

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے غلطی کی تو عالمی توانائی اور تجارت کا بہاؤ ایک ہی وار سے مفلوج ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر اخلاقی اوردھمکی آمیز بیان پر ایران نے سخت ردعمل دیا۔

علی اکبر ولایتی نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی متحدہ کمان باب المندب کو آبنائے ہُرمز کی طرح دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے غلطی کی تو عالمی توانائی، تجارت کا بہاؤ ایک ہی وار سے مفلوج ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل اول نائب ایرانی صدر محمد رضا عارف نے کہا تھا کہ ٹرمپ ایران کو پاور پلانٹ اور پُل تباہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی عوام کی فلاح و بہبود قربان کرکے دوسروں کو دھمکانے والا پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایران کی استقامت اور مزاحمت نے ٹرمپ کو پاگل پن کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ٹرمپ نے گھٹیا زبان استعمال کر کے ایرانیوں کی توہین کی ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ غیرمتوازن رویے کی وجہ سے ٹرمپ اعلیٰ عہدے کی ذمہ داریاں نبھانےکے اہل نہیں، نااہلی کی بنیاد پر مواخذے کے ذریعے ٹرمپ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید