امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گالیوں بھری پوسٹ پر عالمی مبصرین حیران اور پریشان رہ گئے۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کا پینل دنگ رہ گیا، اینکر نے کہا کہ بجلی کے پلانٹ اور انفرا اسٹرکچر پر حملے جنگی جرم سمجھے جاتے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے رپورٹر زولان نے کہا کہ صدر ٹرمپ متضاد بیانات دے رہے ہیں۔
عالمی امور کے ماہر بریٹ مک گارک نے کہا کہ ایسی زبان استعمال کرنے سے ٹرمپ کو ڈیل نہیں ملے گی۔
اسکائی نیوز پر مبصر ٹیرا کنگارلو نے کہا کہ ایسے بیانات سے ٹرمپ کی فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے، ٹرمپ کے اقدامات نے ایران کو اور بھی شیر کر دیا ہے، ایرانی قیادت کے لیے موت عظمت کا نشان بن چکی ہے جبکہ ٹرمپ ہر چیز کو ڈیل کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔
ٹریڈ یونین رہ نما ہوورڈ بیکٹ نے کہا کہ ٹرمپ کو اسی آبنائے کا غم ہے جو کچھ دن پہلے ٹرمپ کے خیال میں امریکا کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی تھی، ٹرمپ کی دھمکی جنگی جرم ہے، امریکا میں رجیم چینج کرکے ٹرمپ کو ہیگ کی عالمی عدالت میں لایا جانا چاہیے۔