• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان پر اسرائیلی حملے تیز، 14 افراد شہید، حزب اللّٰہ کا اسرائیل پر جوابی حملہ

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈٰیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈٰیا

اسرائیل کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں خصوصاً جنوبی لبنان اور دارالحکومت بیروت میں فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنان پر حملے ایسے وقت کیے ہیں جب اسرائیل نے لبنان اور شام کی مرکزی سرحدی گزرگاہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی جس کے بعد سرحد بند کر دی گئی۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے حملوں میں 4 افراد جاں بحق جبکہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 1 ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 10 افراد شہید ہوئے ہیں۔

بیروت کے علاقے جناح میں ایک حملے میں 39 افراد زخمی ہوئے، یہ حملہ رفیق حریری یونیورسٹی اسپتال سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے لبنان بھر میں فضائی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔

لبنانی حکام کے مطابق 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 1400 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 126 بچے شامل ہیں جبکہ 1.2 ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کا مؤقف ہے کہ یہ حملے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں جبکہ اسرائیلی زمینی فوج بھی جنوبی لبنان میں پیش قدمی کر رہی ہے۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کے ساحل سے 126 کلومیٹر دور ایک اسرائیلی جنگی جہاز پر کروز میزائل فائر کیا تاہم اسرائیلی فوج نے اس پر فوری ردِعمل نہیں دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ اس نے بیروت کے جنوبی علاقوں میں حزب اللّٰہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید