خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بنوں میں منڈان کے علاقے میں پیش آیا۔
فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کر دی گئی ہیں اور پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔