• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے شمال مغربی حصے میں بارش برسانے والے بادل بننا شروع، آج برسات کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے شمال مغربی حصے میں بارش برسانے والے بادل بننا شروع ہو گئے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ بادل شہر کے شمالی حصے میں بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں  24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا۔

صوبے کے شمالی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

اس دوران بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید