شمالی کوریا نے کروز میزائل اور جہاز شکن میزائل کا تجربہ کر لیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تجربہ شمالی کوریا کے جنگی بحری جہاز ڈسٹرائر چوئی ہیون کی صلاحیت کو جانچنے کا حصہ ہے۔
سربراہ شمالی کوریا کم جونگ ان نے سینئر دفاعی حکام اور نیول کمانڈروں کے ساتھ میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کورین فوج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف تقریباً 10 نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں نے تقریباً 350 کلو میٹر تک پرواز کی تھی۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ سال جنگی بحری جہاز ڈسٹرائر چوئی ہیون کو سمندر میں اتارا تھا، تجربہ اتوار کے روز کیا گیا، اس تجربے کا مقصد جنگی جہاز کی آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنا تھا، اس قسم کے 2 مزید تباہ کن بحری جہاز ابھی تیاری کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔