راولپنڈی (نمائندہ جنگ) میاں پرویز اسلم گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کے69ویں یو م آزادی اور گروپ کی 59ویںیوم یک جہتی کی تقریب راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی اس موقع پر گروپ لیڈرز شیخ شبیر، سہیل الطاف، ایس ایم نسیم سمیت میاں ہمایوں پرویز ، نجم ریحان، ڈاکٹر حسن سروش، اسد مشہدی اورثاقب رفیق نے خطاب کرتے ہوئے تاجر وں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے میاں پرویز اسلم گروپ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سینیٹر میاں عتیق، سابق وزیر ڈاکٹر امجد، سابق ایم پی اے شہریار ریاض، راولپنڈی چیمبر کے نائب صدر محمد عاقل عبید، سابق صدور ایس ایم عظیم، حسین احمد اوزگن، نجم ریحان، جلیل احمد ملک ، عبدالرئوف چوہدری،کا شف شبیر، سید علی رضا، ، منظر خورشید،ڈاکٹر شمائل راولپنڈی کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں شیخ حفیظ ، زاہد بختاوری ،شاہد غفور پراچہ ، شیخ صدیق، شرجیل میر ، ارشد اعوان، طارق جدون اور نوید قمر، کاشف ریاض، محمد وامق ، نور وارث ، خٹک خان، وزیر خان، چوہدری عمران رشید، اکرام اللہ ، شیخ ساجد سلطان، چوہدری اقبال، ڈاکٹر عبدالقیوم یاسین اور رفیق بھاٹیہ کے علاوہ تاجروں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی مرکزی تنظیم تاجران راولپنڈی کنٹونمنٹ رجسٹرڈ کے صدر اور پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین زاہد بختاوری نے راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت پرزوردیا کہ تاجرتنظیموں کیساتھ روابط کو فروغ دے کیونکہ تاجربرادری کا اتحادہی ان کے مسائل کا ذریعہ ہے۔