• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ ایران کو اہم عالمی طاقت میں تبدیل کر رہی ہے، امریکی اخبار

کراچی (نیوز ڈیسک) جنگ کے نتیجے میں ایران عالمی طاقت کے مرکز میں ابھرتا ہوانیا کھلاڑی،جنگ ایران کو اہم عالمی طاقت میں تبدیل کر رہی ہے، امریکی اسرائیلی کارروائیوں کے دوران تہران نے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر کے اپنی عالمی طاقت میں اضافہ کر لیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال برقرار رہی تو ایران چار عالمی مرکزی کھلاڑیوں میں شامل ہو سکتا ہے اور امریکی اثر و رسوخ میں کمی آ سکتی ہے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حالیہ جنگ اور امریکی اسرائیلی کارروائیوں کے دوران ایران نےآبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر کے اپنی عالمی طاقت میں اضافہ کر لیا ہے۔ یہ راستہ دنیا کی خام تیل اور ایل این جی کی تقریباً ایک پانچویں حصہ کی ترسیل کے لیے بنیادی ہے۔ ایران نے مکمل بندش نہ کرتے ہوئے بھی خطرے کے سبب تیل کی ترسیل پر عالمی اعتماد متاثر کیا، جس سے بیمہ اور مال برداری کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور توانائی کی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اس صورتحال سے خاص طور پر ایشیا کے ممالک متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ چین اور روس بھی اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال چند سال برقرار رہی تو ایران عالمی طاقتوں کے چار مرکزی کھلاڑیوں میں شامل ہو سکتا ہے اور امریکی اثر و رسوخ میں کمی آ سکتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید