• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: قتل کے ملزم کی سزائے موت کالعدم، رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد ظفر نے اپیل پر سماعت کی۔

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم جمیل پر کمیٹی نہ دینے پر شہری محمد شفیق کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ اوکاڑہ پولیس نے 2021ء میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالتِ عالیہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم جمیل عرف مٹھو کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید