ایران پر امریکی حملوں کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کےلیے کوششیں تیز کردیں۔
بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے اور جنگ کی تازہ صورتحال پر رپورٹ شائع کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران پر حملوں کی ڈیڈلائن کے قریب آتے آتے پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
بلوم برگ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں دونوں ملکوں نے جنگ بندی کی کوششوں کے لیے متعدد ٹیلی فون کالز کی ہیں۔
بلوم برگ نے لکھا ہے کہ پاکستان اور مصر دونوں ملک مل کر واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ پیر کو کہہ چکے ہیں کہ نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے ذریعے ایران سے بات کر رہے ہیں۔
مصری وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے آج منگل کو امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بات کی ہے۔