• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ہندو طلبہ کیلئے مذہبی تعلیم نصاب کا حصہ، 3 کتابیں شامل ہوں گی

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

محکمہ تعلیم سندھ نے ہندو طلبہ کے لیے مذہبی تعلیم کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنا دیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تیسری سے پانچویں جماعت تک ہندو مذہب کی 3 کتابیں نصاب میں شامل کی جائیں گی۔

تعلیمی سال 27-2026 سے سرکاری اسکولوں میں ہندو طلبہ کو مذہبی کتب پڑھائی جائیں گی۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کمار ہاسیجا کا کہنا ہے کہ ہندو کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوا، اس وقت صوبے میں سوا دو لاکھ سے زائد ہندو طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔

کمار ہاسیجا نے مزید کہا کہ صرف کتابیں کافی نہیں، تعلیم کیلئے استاد ضروری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید