گوجرانوالہ میں بیوی اور 3 سالہ بچی کو قتل کرنے والا زیر حراست ملزم مبینہ پولیس مقابلے ساتھی سمیت میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ پپناکھا کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے چھڑوانے کےلیے فائرنگ کردی۔
پولیس مقابلے میں دونوں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، بیوی اور 3 سالہ بچی کے قتل کا واقعہ 2 روز قبل پیش آیا تھا، مرکزی ملزم نے پڑوسی کے ساتھ مل کر بیوی اور بچی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا۔
مقتولہ کا شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر ملزم نے بیوی اور بچی کو قتل کیا تھا۔