امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون نے کئی دہائیوں تک مستقل لاٹری کھیلنے کے بعد 1.1 ملین ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔
خاتون کے مطابق وہ Lotto 47 کے آغاز سے ہی باقاعدگی سے ہر بدھ اور ہفتہ کو ٹکٹ خریدتی آ رہی تھیں اور انہوں نے کبھی ایک بھی قرعہ اندازی مس نہیں کی۔
21 مارچ کی قرعہ اندازی کے لیے انہوں نے ایک مقامی دکان سے ٹکٹ خریدا، بعد ازاں ایک ہمسائے نے انہیں اطلاع دی کہ اسی دکان سے جیک پاٹ جیتنے والا ٹکٹ فروخت ہوا ہے، تاہم انہوں نے ابتدا میں یہ تصور بھی نہیں کیا کہ یہ خوش نصیبی ان کے نام ہوسکتی ہے۔
بعد میں معلوم ہوا کہ ان کے منتخب کردہ نمبرز 31، 27، 26، 20، 18 اور 04 جیتنے والے نمبرز سے مکمل طور پر مطابقت رکھتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ 1.1 ملین ڈالر کی انعامی رقم جیت گئیں۔