• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل کریں گے: وزیراعظم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کی آمد پر کابینہ اراکین نے تالیوں کے ساتھ خیرمقدم کیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے بھی ڈیسک بجا کر مبارکباد پیش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام کابینہ اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جنگ بندی کے لیے کی گئی کامیاب کوششوں اور مثبت اقدامات کو سراہا۔

 اراکین نے کہا کہ آج پاکستان پوری دنیا میں اپنے اہم سفارتی کردار کی وجہ سے جانا جا رہا ہے اور وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

کابینہ اراکین کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششیں عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔

 وزیراعظم نے اجلاس میں کابینہ کو جنگ بندی کے لیے ملک کی کامیاب کاوشوں سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل کریں گے، پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی کا شرف حاصل ہو رہا ہے، اللّٰہ نے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، پاکستان امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ہمیں خطے اور دنیا کو آگ کے شعلوں سے بچا کر پر امن لانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید