• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں امریکا ایران امن مذاکرات، جے یو آئی نے جمعہ کو اپنے مظاہرے موخر کردیے

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے جمعہ کو اپنے مظاہرے موخر کردیے، کل سے اسلام آباد میں امریکا ایران امن مذاکرات کے پیشِ نظر مظاہرے موخر کیے گئے۔

مولانا فضل الرحمان سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعظم کے مشیر  رانا ثناء اللّٰہ اور طارق فضل  نے  ملاقات کی، وفاقی وزراء نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا، وزیراعظم نے درخواست کی کل سے اسلام آباد میں دنیا بھر سے مہمان آرہے ہیں۔

جے یو آئی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا جنگ بندی مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش مزید آگے بڑھائی جائے گی، جے یو آئی جمعہ کو مظاہرے ملتوی کرے تاکہ دنیا کو مثبت پیغام دیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ سے عوام میں بے چینی سے آگاہ کیا اور حکومتی وفد سے پیٹرول قیمتوں کو فوری کم کرنے کا مطالبہ کیا،  حکومتی وفد نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ چند روز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان 12 اپریل کو مردان جلسہ میں لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید