• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کل رات پاکستان پہنچیں گے، ذرائع

جے ڈی وینس : فائل فوٹو
جے ڈی وینس : فائل فوٹو 

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کل رات پاکستان پہنچیں گے، ان کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی پاکستان آئیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد میں معاونت کے لیے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وفد کے ارکان میں سیکیورٹی ماہرین اور ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کل رات گئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد میں ہفتے کی صبح بات چیت کرے گی۔

کیرولین لیوٹ کاکہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں، مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ہفتے کو ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید