• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا اصل منصوبہ ناقابل قبول اور مسترد کر دیا گیا تھا ترجمان وائٹ ہاؤس

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق کیا تھا، ایران کا اصل منصوبہ ناقابل قبول اور مسترد کر دیا گیا تھا، ایران نے اس کے بعد معقول تجاویز دیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر ٹرمپ کی سرخ لکیریں تبدیل نہیں ہوئی، ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کھلنے کی توقع ہے، امریکی صدر نے منگل کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد میں ہفتے کی صبح بات چیت کرے گی۔

کیرولین لیوٹ  کاکہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں، نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر بھی پاکستان جائیں گے، انھوں نے کہا کہ مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کی صبح اسلام آباد میں ہو گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ لبنان اس جنگ بندی کا حصہ نہیں، لبنان کے معاملے پر نیتن یاہو اور دیگر فریقین سے بات چیت جاری رہے گی، ایران اب خطے میں اپنی پراکسیز کو ہتھیار تقسیم نہیں کر سکتا، ایران نے جنگ بندی کا کہا اور بالآخر جنگ بندی تجاویز پر اتفاق کر لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید