• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، ایران سے دوبارہ جنگ کے لیے تیار ہیں، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کے مکمل تعاون سے کیا گیا، جنگ بندی اختتام نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مزید اہداف ہیں جنہیں معاہدے یا جنگ دوبارہ شروع کرکے حاصل کریں گے۔ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں حزب اللّٰہ شامل نہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ چاہے معاہدے سے یا طاقت سے افزودہ یورینئم کو ایران سے ختم کردیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید