برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر جنگ بندی کی حمایت اور خطے میں امن کے قیام کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ خلیجی اتحادیوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ برطانیہ کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ یہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے۔
اسٹارمر نے سعودی عرب کے کنگ فہد ایئر بیس کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعینات برطانوی فوجیوں سے ملاقات کی۔
انہوں نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں طویل مدتی امن کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دیا۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران سے متعلق تنازع اور جنگ بندی کی کوششیں عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔