• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیمہ بٹ کا ڈرامہ شوٹنگ کے دوران بڑے سانحے کا انکشاف

نعیمہ بٹ— فائل فوٹو
نعیمہ بٹ— فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے معروف ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اپنے عزیز کے جنازے کے لیے نیویارک جانا پڑا، لیکن مجھے مجبور کیا گیا کہ میں واپس آ کر شوٹنگ مکمل کروں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کے تجربے کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔

انہوں نے اپنے ماضی میں دیے گئے ایک بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک بڑے ذاتی نوعیت کے صدمے سے گزرنا پڑا، ابتداً سیٹ کا ماحول اچھا تھا لیکن جب مجھے نیویارک میں اپنے کسی عزیز کے جنازے میں جانا پڑا تو مجھے مجبور کیا گیا کہ میں فوری واپس آ کر شوٹنگ مکمل کروں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب میرا کردار ہٹ ہو گیا تو ساتھی اداکاروں کا رویہ بدل گیا اور میں اس نازک جذباتی دور میں خاصی مایوسی کا شکار رہی۔

واضح رہے کہ نعیمہ بٹ ایک ایسی اداکارہ اور فلم ساز ہیں جنہوں نے ہمیشہ طاقتور کردار ادا کیے ہیں۔

انہوں نے اپنا سفر اسٹریٹ تھیٹر سے شروع کیا اور عوام میں آگاہی پھیلانے کے لیے متعدد زبانوں میں کام کیا، وہ نیویارک سٹی میں بھی کام کر چکی ہیں اور شارٹ فلم میکنگ کا حصہ رہی ہیں۔

نعیمہ بٹ ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں رباب کے کردار سے گھر گھر پہچانی جانے لگیں۔

نعیمہ بٹ نے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ، عماد عرفانی اور ہانیہ عامر کے ساتھ کام کیا، اپنی زبردست اداکاری کے باعث وہ سب پر بھاری رہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید