قصور میں مزار کمال چشتی کے قریب ملزمان نوجوان کو تشدد کے بعد اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو رسول نگر سے بازیاب کرالیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مزار کمال چشتی کے مجاور خلیل نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں، گزشتہ روز پہلی بیوی کے بھائیوں نے دوسری بیوی کے بیٹے پر تشدد کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق دوسری بیوی کے رشتے داروں نے آج پہلی بیوی کے بیٹے کو تشدد کے بعد اغوا کیا ہے۔