کراچی کے درخشاں تھانے میں نامعلوم افراد نے شاہین فورس کے سپاہی رانا حمزہ پر تشدد کرتے ہوئے چھت سے نیچے گرا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دو افراد مبینہ طور پر خیابان مسلم میں نشے کی حالت میں گھوم رہے تھے، 15 کی اطلاع پر دونوں افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا گیا، تھانے میں 7 سے 8 افراد پہنچے اور پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سپاہی رانا حمزہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، متاثرہ اہلکار کا بیان لینے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جیو نیوز نے معاملے پر موقف لینے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا، پولیس نے باضابطہ مؤقف دینے سے گریز کیا۔