روسی کمپنی ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ سے اپنا مزید عملے کو نکالے گی۔
ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق روسی جوہری کمپنی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باجود عملے کو نکالنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا۔
روسی جوہری کمپنی کے سربراہ کے مطابق ابھی وقت نہیں آیا کہ ساتھیوں کو بوشہر پلانٹ واپس بھیجیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پلانٹ میں روسی جوہری کمپنی کے 50 ارکان اب بھی موجود ہیں، پلانٹ سے روسی کمپنی کے 611 ارکان آرمینیا کے راستے پہلے ہی واپس جاچکے۔
رپورٹ کے مطابق بوشہر ایران کا واحد آپریشنل جوہری پلانٹ روس نے تعمیر کر کے عملہ تعینات کیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے بوشہر پلانٹ پر حالیہ جنگ کے دوران 4 بار حملہ کیا گیا۔