• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی بحرِ اوقیانوس میں روسی آبدوزوں کی سرگرمیوں کو ایک ماہ تک ٹریک کیا، برطانیہ

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی(تصویر سوشل میڈیا)۔
برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی(تصویر سوشل میڈیا)۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ برطانیہ نے شمالی بحرِ اوقیانوس میں روسی آبدوزوں کی سرگرمیوں کو ایک ماہ تک ٹریک کیا۔ 

جان ہیلی نے کہا کہ روسی سرگرمیوں کے پیش نظر برطانوی افواج کو متحرک کیا گیا۔ برطانوی افواج نے روسی آبدوزوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی۔

انکا کہنا تھا کہ برطانیہ نے روسی آبدوزوں کو برطانوی سمندری حدود سے دور رکھنے کے اقدامات کیے۔ 

جان ہیلی نے کہا کہ روسی آبدوزیں برطانوی حدود سے نکل کر شمال کی جانب چلی گئی ہیں، برطانیہ کو زیرِ سمندر کیبلز اور پائپ لائنز کے قریب ہونے والی سرگرمیوں کا مکمل علم ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ برطانیہ کے زیر سمندر نیٹ ورک کو خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، فی الحال کسی کیبل یا پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے شواہد نہیں ملے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید