آبنائے ہرمز شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک آئل ٹینکر اور پانچ ڈرائی بلک کارگو جہاز اس اہم سمندری راستے سے گزرے۔
رپورٹس کے مطابق 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے قبل روزانہ اوسط تقریباً 140 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرتے تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ایرانی پرچم بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی سرکاری تیل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلطان احمد الجابر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر غیر مشروط کھولا جانا چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلطان احمد الجابر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت بند ہے اور اسے فوری طور پر بغیر کسی شرط کے کھولا جانا ضروری ہے۔