امریکی حملے میں شہید ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے چہلم کے لیے ہزاروں ایرانی تہران کی سڑکوں پر نکل آئے، نعرے بازی کی اور شہید لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تہران میں آرمینین چرچ میں بھی خامنہ ای کے چہلم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جبکہ لاکھوں شہری ایرانی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے۔
اس موقع پر اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور میناب کے اسکول کے بچوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ فوجی کارروائی کے دوران آیت اللّٰہ خامنہ ای کو 28 فروری کو شہید کردیا تھا اس دوران کئی اعلیٰ فوجی شخصیات کو بھی شہید کیا گیا، جن میں عبدالرحیم موسوی، علی شمخانی اور محمد پاکپور شامل ہیں۔